جہلم،ٹکٹوں کی تقسیم پر ن لیگی عہدیداران،چیئرمین ،کونسلرز کی احتجاجی ریلی

جہلم،ٹکٹوں کی تقسیم پر ن لیگی عہدیداران،چیئرمین ،کونسلرز کی احتجاجی ریلی

جہلم(نامہ نگار)ٹکٹوں کی تقسیم پر ن لیگی عہدداروں ،چیئرمین،کونسلرزاور ورکروں کی ریلی اور احتجاج ،احتجاج کی قیادت بلال اظہر کیانی،حافظ اعجاز،چوہدری سعید ،چوہدری مقبول،راجہ ظفر ،ناصرڈار ،شاہد رسول ڈار ،عامر سلیم ،شاہین ڈار ،خان ذوالفقار ودیگر نے کی ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹکٹ مفاد پرستوں کو دی گئی ہیں جن کو ہم نہیں مانتے ہمارا مطالبہ ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم پر نظر ثانی کی جائے ،احتجاجی مظاہرین نے ورکر کو عزت دو کے نعرے بھی لگائیں اور کہاکہ اگر ٹکٹ واپس نہ ہوئے تو ہم ووٹ دینے کے معاملے پر آزاد ہونگے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے ایم این اے بلال اظہر کیانی،وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی جہلم چوہدری مقبول، ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ اعجاز جنجوعہ ،سٹی صدر راجہ ظفر ،ضلعی صدر لیبر ونگ خان ذوالفقار ،سابق ایم پی اے چوہدری سعید اقبال ودیگر کی قیادت میں سینکڑوں ورکروں نے ن لیگ کی قیادت کی طرف سے ٹکٹوں کے اعلان پر چوہدری سعید اقبال کے پٹرول پمپ پر جمع ہونے کے بعد ریلی نکالی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی شاندار چوک پہنچی وہاں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرین نے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جن لوگوں کو پارٹی نے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے وہ مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے لہذا ہم پارٹی کے فیصلے کو نہیں مانتے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹکٹ واپس لے کر ورکروں کو دیئے جائے جنہوں نے جماعت کے لیے قربانیاں دی ہیں اگر قیادت نے ٹکٹوں کے فیصلے پر نظر ثانی نہ کی تو پھر ہم ووٹ دینے کے معاملے پر بھی آزاد ہونگے احتجاجی کے دوران نعرے بازی کی گئی کہ ورکر کو عزت دو تقریروں کے بعد تمام کارکن پرامن طور پر منتشر ہو گئے تھے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...