ایکزونوبل ایپلی کیشن کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کرگئی

ایکزونوبل ایپلی کیشن کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کرگئی

کراچی (پ ر) دنیا کی صف اول کے پینٹس اور کوٹنگ ساز ادارے ایکزونوبل کی جانب سے پراعتماد انداز سے رنگوں کے انتخاب کے لئے اسکی خوبصورت ایپلی کیشن (Visualizer)استعمال کرنے والوں کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔ یہ ایوارڈ یافتہ ڈیجیٹل کلر ٹول سال 2014 میں متعارف ہوا اور اب یہ 60 سے زائد مارکیٹوں میں دستیاب ہے۔ اس بہترین ایپلی کیشن کی بدولت صارفین پینٹ کا ایک قطرہ استعمال کرنے سے قبل مختلف شیڈز کو اسی وقت تصور میں لا کر ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ اس اہم سنگ میل کو منانے کے لئے یورپ کے دو انتہائی روشن شہر لندن اور ایمسٹرڈیم میں خصوصی تقاریب منعقد ہوئیں۔ اس موقع پر عام لوگوں کو موقع دیا گیا کہ وہ لندن کے ٹریفلگر اسکوائر اور ایمسٹرڈیم کے میوزیم پلین پروژیولائزر کے ذریعے ورچوئلی پینٹ کریں۔ ایکزونوبل کے ڈیجیٹل اور ای کامرس کے ڈائریکٹر کورائن ایولائنز نے کہا، "ہمیں اس بات پر بہت خوشی ہے کہ ویژیولائزر مقبول ہورہا ہے ۔ اس نے رنگوں کے لئے صف اول کے ڈیجیٹل ٹول کے طور پر اپنی پہچان بنائی ہے۔ درست رنگوں کا انتخاب بعض اوقات کافی مشکل کام بن جاتا ہے۔ اسی وجہ سے 21 فیصد افراد پینٹ کرنے کا ارادہ ہی ترک کر دیتے ہیں۔ اس ویژیولائزر کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ صارفین رنگ کے انتخاب سے بے فکر ہوکر اپنے در و دیوار کو خوبصورت بنانے کا کام بخوشی انجام دیں ۔"

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...