کاراندازنے دوسرے’ویمن انٹروپرونیورشپ چیلنج ‘ کا آغاز کردیا

کاراندازنے دوسرے’ویمن انٹروپرونیورشپ چیلنج ‘ کا آغاز کردیا

کراچی(پ ر) ملک میں مالیاتی شمولیت کے فروغ کے لیے سرگرمِ عمل ادارے ، کارانداز پاکستان نے ملک میں خواتین کے زیرنگرانی چلنے والے کاروباری منصوبوں سے سالانہ’ ویمن انٹروپرونیورشپ چیلنج ‘ میں شرکت کے لیے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ کارانداز پاکستان ان کاروباری منصوبوں کو ترقی دینے کے لیے خصوصی تعاون فراہم کرے گا اور ساتھ ہی پروگرام کے لیے منتخب ہونے والے اور تر قی کے بہتر امکانات کے حامل خواتین کے کاروباری منصوبوں میں فی کس دو کروڑ روپے تک کی سرمایہ کاری بھی کرے گا۔ گزشتہ سال کارانداز پاکستان کے ویمن انٹروپرونیورشپ چیلنج کے زیر اہتمام ملک بھر سے36خواتین کے زیر انتظام چلنے والے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو انکیوبیشن کی خدمات فراہم کی گئیں اور 21کو کارانداز کی جانب سے گرانٹ اور جزوی ایکویٹی سرمایہ کاری کے لیے منتخب کیا گیا۔ اس سال پروگرام میں خواتین کے زیر انتظام کم از کم تین سال سے فعال اوربہتر مواقع کے حامل ایسے کامیاب کاروباروں کو خدمات فراہم کی جائیں گی جو ترقی کے مواقع کی تلاش میں ہیں۔ ملک بھر میں اس معیار پر پورا اُترنے والے خواتین کے کاروبار اس پروگرام کا حصہ بن سکتے ہیں۔ کارانداز پاکستان ہر کاروبار ی منصوبے کو مکمل طو رپر پرکھنے کے بعد کاروباری خواتین کی مدد سے کاروبار کی ترقی کے لیے لائحہ عمل ترتیب دے گا۔

Back to

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...