اینگرو کی رمضان میں وسیع مہم کا اختتام

اینگرو کی رمضان میں وسیع مہم کا اختتام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)پاکستان کی صف اول کی کمپنیوں میں سے ایک اینگرو کارپوریشن نے سال 2018 کے ماہ رمضان میں Share4Share(شیئر فار شیئر) کے نام سے اپنی مہم کا انعقاد کرتے ہوئے اسے کامیابی سے انجام دیا۔اینگرو کارپوریشن نے اتنے بڑے پیمانے پر اس سرگرمی کا پہلی مرتبہ انعقاد کرتے ہوئے ایک اہم سنگ میل عبور کیا۔ اس مہم کے تحت لوگوں نے اپنے دوستوں اور اہلخانہ سے اپنی پوسٹ آن لائن شیئر کیں۔ ہر شیئر کے ساتھ اینگرو نے مستحق افراد اور محروم طبقوں میں ایک راشن باکس تقسیم کرنے کا بیڑا اٹھایا۔اس شاندار اور موثر مہم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اینگرو کے ترجمان نے کہا کہ اینگرو میں ہر شخص رواں سال منعقدہ مہم #Share4Share پر فخر محسوس کر رہا ہے کیونکہ اس مہم کا مقصد غذائی قلت، خوراک کی کمی اور کھانے کے ضیاں اور اس کے پاکستانی معاشرے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر مرتب ہونے والے اثرات کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا تھا۔ اینگرو میں ہم Zero Hunger(بھوک کے خاتمے)پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور اس کو مدنظر رکھتے ہوئے مہم کا آغاز کیا اور اس مقدس ماہ رمضان میں اس مسئلے کو اجاگر کیا جہاں اس کا بنیادی مقصد پاکستان میں موجود اس اہم مسئلے کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔