عمران خان نفرت ،بہتان کی سیاست پالیکشن میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروا دیں گے ‘احسن اقبال

عمران خان نفرت ،بہتان کی سیاست پالیکشن میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروا دیں ...

نارووال(این این آئی) سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ الیکشن میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروا دیں گے ، مسلم لیگ (ن)ملک بھر سے بھاری اکثریت سے جیتے گی اور(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

اپنے مشن کو آگے بڑھائے گی ۔ کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ الحمد اللہ کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں اب وہ باقائدہ الیکشن کمپین کا آغاز کریں گے ۔احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے پاس بھی پی ٹی آئی کے امیدوار ابرار الحق کے خلاف اعتراضات تھے لیکن ہم چور دروازے پر یقین نہیں رکھتے ہیں ۔2013 کے مقابلے میں 2018 کے الیکشن میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروا دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ یہ لوگ 5 سال بعد حلقے میں آئے ہیں یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ووٹوں کو نوٹوں سے خریدا جا سکتا ہے سیاست نوٹوں سے نہیں لوگوں کے دلوں سے کی جاتی ہے جتنے ترقیاتی کام کروا کر نارووال کا نقشہ بدل دیا ۔ مسلم لیگ (ن) نارووال سے ہی نہیں ملک بھر سے بھاری اکثریت سے جیتے گی اور اپنے مشن کو آگے بڑھائے گی جو پچھلے 5 سالوں میں ہم نے کام کیے ہیں۔

احسن اقبال

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...