ریونیو ٹارگٹ: آرٹی او ملتان کی ہفتہ وار چھٹیاں بند‘ 30جون تک دفاتر اتوار کو بھی کھلے رہیں گے
ملتان(نیوزرپورٹر )ریونیو ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے ریجنل ٹیکس آفس ملتان کے ملازمین کی ہفتہ وار چھٹیاں بھی بند‘30جون تک(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
دفاتراتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔ آر ٹی او ملتان کو رواں ماہ تاریخ کا سب سے بڑا ٹارگٹ13ارب روپے دیا گیا جس کیلئے ملازمین سے رات گئے تک ڈیوٹی لی جارہی ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ اربوں روپے اکٹھاکرنے کے باوجود ملازمین کو ان کا حق نہیں دیا جاتا۔چھٹی کے روز ڈیوٹی اور اوور ٹائم کارواج ہی نہیں ہے ۔چیئرمین ایف بی آر سکیل کے مطابق اوور ٹائم جاری کرنے کا اعلان کریں جبکہ ایف بی آر ذرائع کے مطابق ابھی تک اتوار کو دفاتر کھلے رکھنے کا نوٹیفکیشن نہ ملا ہے۔
ریونیو ٹارگٹ