چودھری نثار کی باتیں سن کر دکھ ہوا‘ مخدوم جاوید ہاشمی

چودھری نثار کی باتیں سن کر دکھ ہوا‘ مخدوم جاوید ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چودھری نثار کی باتیں سن کر دکھ ہوا‘ مخدوم جاوید ہاشمی
شجاع آباد (نمائندہ خصوصی) این اے 158کے امیدوار مخدوم جاوید ہاشمی نے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد ریٹرننگ آفیسر کے کمرہ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی کے بعد ملک کے دفاع کیلئے ابھی بھی طاقت موجود ہے جب بھی میں نے جمہوریت کی جنگ (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
لڑی اللہ تعالیٰ نے مجھے طاقت دی۔ جب بھی ملک کے دفاع کیلئے جاتا ہوں تو میرا ہاتھ فولاد بن جاتا ہے ۔ جمہوریت کیلئے میری جدو جہد جاری ہے۔ سویلین کے پیچھے پڑ جاتے ہیں اس کو پرویز مشرف ، درانی بھی بیان دے چکا ہے اسلم بیگ اور حمید گل بھی کہ چکا ہے ۔میاں نواز شریف نے اس بات کو دہرایا ہے نواز شریف نے کوئی نئی بات نہیں کی یہ بات محب وطن پاکستانی دہراتا ہے اس لئے اپنے لئے اور عوام کیلئے مشکلات پیدا نہ کریں۔ چوہدری نثار کا میاں نواز شریف کے بارے میں بیان پر کہا کہ میں سیاست کے میدان میں رانجھا ہوں ‘چوہدری نثار کی بہت عزت کرتا ہوں‘ پارلیمنٹ اور جمہوریت حسن ہے چوہدری نثار کی باتیں سن کر مجھے دکھ ہوا ہے‘ نثار کو ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔ مجھ سے قبل ازیں چوہدری نثار کی وجہ سے پارٹی چھڑائی گئی‘ میں کبھی ٹارگٹ نہیں کیا تھا تو پھر بھی میں نے کہا تھا کہ میاں نواز شریف لیڈر ہے اور رہے گا اور تھا جو تھوڑے بہت راستے جو بنے ہوئے ہیں انہیں ذانی عناد کی وجہ سے اس کے پڑخچے نہ اڑائیں ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے بارے میں سوچنا ظالمانہ اندا ز ہے ‘لبیک یا رسول اللہ میراایمان ہے ‘لبیک یا رسول اللہ کو چند مولویوں کے ہاتھ میں نہیں جانے دیں گے۔ ہم سب مسلمان ہیں حضورؐ کی ذات کیلئے چند مولوی فیصلہ کریں ہم لبیک یا رسول اللہ کرتے کرتے مر جائیں گے۔
جاوید ہاشمی