ہنجرا خاندان( ن) لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے میں تذبذب کا شکار

ہنجرا خاندان( ن) لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے میں تذبذب کا شکار

چوک سرورشہید(نامہ نگار) کوٹ ادو کے معروف سیاسی گھرانہ ،ہنجرا خاندان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑے یا نہ لڑے، تذبذب کا شکار۔ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں یا نہ لڑیں ابھی تک فیصلہ نہ کرسکے۔ مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے ملک سلطان محمود ہنجرا خود ان (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

کے بھتیجوں سابق صوبائی وزیر ملک احمد یار ہنجرا، ضلعی وائس چیئرمین ملک قاسم ہنجرا ، ملک نصیر احمد ہنجرا نے تحصیل کوٹ ادو کے قومی حلقوں این اے 181، 182اورصوبائی حلقوں حلقہ پی پی 268اور پی پی 279 اور پی پی268 سے اپنے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں لیکن کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت انہوں نے جو ریلی نکالی اس میں مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نوازشریف اور شہبازشریف کی فوٹو اورمسلم لیگ ن کے جھنڈے کا استعمال نظر نہیں آیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہنجرا خاندان شدید ترین پریشانی کا شکار ہے۔ اگر وہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے الیکشن نہیں لڑتے تو ووٹ نہیں ملتے اور اگرمسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑتے ہیں تو انہیں احتساب کا خطرہ نظر آتا ہے۔ابھی تک ہنجرا خاندان فیصلہ نہیں کرسکے کہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے الیکشن لڑیں یا آزاد، مسلم لیگ ن کی قیادت نے بھی ابھی تک اس حلقہ سے اپنے امیدوار فائنل نہیں کئے۔حلقہ کی عوام بھی حیران ہے کہ پانچ سال اقتدار کے مزے لوٹنے کے بعد اب ملک سلطان محمود ہنجر ا مشکل وقت میں اپنی پارٹی مسلم لیگ ن سے کنارہ کش نظر آتے ہیں۔

ہنجرا خاندان

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...