چوک سرور شہید میں عید گزرتے ہی سیاسی سرگرمیاں تیز‘ امیدواروں نے ووٹرز کیساتھ رابطے بڑھا دیئے
چوک سرور شہید(سپیشل رپورٹر) چوک سرور شہید میں عید کی مصروفیات ختم ہونے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد چوک (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )
سرور شہید سے چار مضبوط گروپ میدان میں آگئے ہیں جس میں حلقہ این اے 181سے ن لیگ کے سلطان ہنجرا ‘پی ٹی آئی کے غلام مصطفی کھر ،پیپلزپارٹی کے احسان الحق نولاٹیہ اور آزاد امیدوار ڈاکٹرشبیر علی قریشی مضبوط امیدوار ہیں جبکہ پی پی 268چوک سرور شہید سے ن لیگ کے ملک قاسم ہنجرا، پی ٹی آئی کے چوہدری طارق منظور جبکہ پیپلزپارٹی کے احسان الحق نولاٹیہ کے ساتھ ونگ میں پیر جعفر مزمل آزاد، ڈاکٹر شبیر قریشی کے ونگ میں رانا اورنگزیب آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اس وقت تک چاروں گروپ ایک دوسرے کو ٹف ٹائم دینے کیلئے تیار ہیں اور دن رات ووٹرز کے در پر حاضریاں یقینی بنائی جارہی ہیں۔ ادھر پی پی 268پر عابد منظور باروی تحریک لبیک ،ملک امان اللہ آزاد آزاد، صوبہ خان آزاد ،عامر فہیم عوامی راج پارٹی کے پلیٹ فارم سے پنجہ آزمائی کیلئے تیار ہیں تاہم ابھی تک دوبڑے گروپوں ن لیگ اور پی ٹی آئی میں ہی مقابلہ کا رحجان نظر آرہا ہے۔
سرگرمیاں تیز