این اے 158 پیپلز پارٹی کا حلقہ ہے‘ یوسف رضا گیلانی

این اے 158 پیپلز پارٹی کا حلقہ ہے‘ یوسف رضا گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شجاع آباد (نمائندہ خصوصی) انتخابات کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد این اے 158کے امیدوار سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے (بقیہ نمبر60صفحہ12پر )

کہ ملتان کا حلقہ این اے 158شجاع آباد کے ساتھ ملا ہے یہ وہ حلقہ ہے جس میں پیپلز پارٹی کے پلیٹ فار م سے شہید اسد مرتضیٰ گیلانی الیکشن جیتے تھے اور بعد ازاں اسی حلقہ سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پرنواب لیاقت علی خان الیکشن جیت چکے ہیں اور شجاع آباد میں سید جاوید علی شاہ بھی پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر پہلی مرتبہ رکن صوبائی منتخب ہو ئے تھے اور اسی حلقہ سے پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے مرحوم رانا تاج احمد نون بھی متعدد بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوتے رہے ہیں یہ پیپلز پارٹی کا ہی حلقہ ہے اس حلقہ میں اچھے امیدوار لیڈر شپ کو عوام پذیرائی دیتے ہیں انشاء اللہ یہ حلقہ تبدیلی کی علامت ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ میرے کاغذات نامزدگی میں وہیں اعتراضات دہرائے گئے جو قبل ازیں ہونے والے الیکشن میں اعتراضات اٹھائے گئے اعتراضات کا عمل اچھا نہیں ہے امیدواروں کو سیاسی میدا ن میں مقابلہ کرنا ہو گا ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میرا صوبائی حلقہ 221میں نواب لیاقت علی خان ہیں کاغذات نامزدگی اور دہری شہریت کے بارے میں وہ خود جواب دیں گے نواب لیاقت علی خان میرے لئے قابل احترام ہیں۔
گیلانی

Back to