جامعہ زکریا کا 5ارب 95کروڑ 64لاکھ کا بجٹ آج پیش کیا جائیگا

جامعہ زکریا کا 5ارب 95کروڑ 64لاکھ کا بجٹ آج پیش کیا جائیگا

ملتان(خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی کا 5ارب 95کروڑ 64لاکھ روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، کوئی نیا ترقیاتی بجٹ شامل نہیں کیا گیا تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کی ایف این پی سی کا اجلاس آج ہوگا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہرا مین کریں گے جس میں یونیورسٹی (بقیہ نمبر62صفحہ12پر )

کا 57کروڑ روپے سے زائد کے خسارے کا بجٹ پیش کیا جائے گا جو مجموعی بجٹ کا 9.59فیصد ہے جبکہ قانون کے مطابق یہ خسارہ 5فیصد سے زائد نہیں ہونا چاہیے، دستاویزات کے مطابق یونیورسٹی کے بچت اکاونٹس کا آغاز 93کروڑ 83لاکھ سے ہوگا ایچ ای سی ملنے والی گرانٹ ایک ارب 68کروڑ روپے ہے ، جبکہ ایچ ای سی اور پنجاب حکومت کی طرف سے کوئی بھی ترقیاتی پراجیکٹ اور گرانٹ اس بار نہیں مل سکی جبکہ یونیورسٹی کے انجینئرنگ اور زرعی کالج کا خسارہ سابق برسوں کی طرح 37کروڑ 26 لاکھ روپے تک پہنچ گیا ہے دریں اثنا ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ روز بھی یونیورسٹی کے بااثر پروفیسر بجٹ دستاویزات میں نئے ترقیاتی پراجیکٹ شامل کرانے کی کو شش کرتے رہے لیکن خزانہ دار کی طرف سے ان کو حوصلہ افزائی نہ ہوسکی۔

جامعہ زکریا بجٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...