ملتان سمیت صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنروں سمیت دیگر ضلعی افسران کے آئندہ 24سے 48گھنٹوں میں تبادلوں کا امکان

ملتان سمیت صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنروں سمیت دیگر ضلعی افسران کے آئندہ 24سے ...

ملتان (نیوز رپورٹر) نگران حکومت کی جانب سے ملتان سمیت صوبہ بھر کے(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

ڈپٹی کمشنروں سمیت دیگر ضلعی افسران کے آئندہ 24سے 48گھنٹوں کے دوران تبادلے متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلہ میں صوبہ بھر کے ڈی سیز کے تبادلے کئے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلہ میں اے ڈی سیز اور اے سیز کی تبادلے کئے جائیں گے۔ نگران صوبائی حکومت کی جانب سے الیکشن 2018ء کو شفاف بنانے اور سیاسی جماعتوں کے خدشات کو دور کرنے کیلئے تمام ضلعی افسران کو تبدیل کرکے صوبہ بھر میں غیرجانبدار افسران کو تعینات کیا جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...