اپیلٹ ٹربیونل نے پی پی کی نرگس فیض ملک اور تحریک انصاف کی عابدہ راجا کی اپیلیں مستردکردیں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل نے پیپلزپارٹی کی نرگس فیض ملک اورتحریک انصاف کی عابدہ راجاکی اپیلیں مستردکردیں ۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی نرگس فیض ملک اور تحریک انصاف کی عابدہ راجا کے کاغذات نامزدگی مستردہونے کیخلاف اپیل پرسماعت ہوئی،ایپلٹ ٹریبونل کے جسٹس فیصل زمان خان نے اپیل پر سماعت کی۔
وکیل اپیل کنندگان نے اپیلٹ ٹربیونل میں موقف اختیار کیا کہ پنجاب میں ووٹ نہ ہونے کاعذربناکرمخصوص نشست کیلئے کاغذات مستردکئے گئے،ووٹرلسٹ اپیل کےساتھ دی ہے جس میں امیدوارکاپنجاب میں ووٹ ہے،وکیل نرگس فیض ملک نے کہا کہ شناختی کارڈ پر بھی امیدوار کا مستقل پتہ پنجاب کا ہے،عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ ریٹرننگ افسرکے فیصلے کوکالعدم قراردیا جائے۔
ایپلٹ ٹریبونل نے پیپلزپارٹی کی نرگس فیض ملک اورتحریک انصاف کی عابدہ راجاکی اپیلیں مستردکردیں اوردونوں اپیلوں میں ریٹرننگ آفیسرز کا فیصلہ برقرار رکھا۔