این اے 86 منڈی بہاﺅالدین سے پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کی وکٹ اڑادی

این اے 86 منڈی بہاﺅالدین سے پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کی وکٹ اڑادی
این اے 86 منڈی بہاﺅالدین سے پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کی وکٹ اڑادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منڈی بہاﺅالدین (آن لائن) حلقہ این اے 86 منڈی بہاﺅالدین سے تحریک انصاف کی وکٹ پیپلزپارٹی نے اڑادی۔ فخر عمر حیات لالیکا نے ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر احتجاجاً پی ٹی آئی کو چھوڑ کر پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ سے ملاقات کرکے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی ضلع منڈی بہاﺅالدین سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری، حلقہ این اے 86 منڈی بہاﺅالدین کے امیدوار و رہنما پی ٹی آئی فخر عمر حیات لالیکا نے ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر احتجاجاً پارٹی کو چھوڑ کر پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ سے ملاقات کرکے پیپلزپاسرٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا اور اب وہ پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر حلقہ این اے 86 سے انتخاب لڑیں گے۔