تحریک انصاف پشاور کے سرگرم کارکن کی کیلاش خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل

تحریک انصاف پشاور کے سرگرم کارکن کی کیلاش خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیو ...
تحریک انصاف پشاور کے سرگرم کارکن کی کیلاش خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل

  


پشاور(ویب ڈیسک) تحریک انصاف ضلع پشاور کے سرگرم کارکن کی کیلاش میں خواتین کو ہراساں کرنے اور انکی ویڈیو بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال منصور زمان نے کہا ہے کہ یہ ویڈیو پرانی ہے تاہم ویڈیو میں نظر آنے والی خواتین کو ٹریس کرنے اور ان سے رپورٹ لینے کیلئے ٹیم تشکیل دیدی گئی جبکہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے بھی درخواست کی جارہی ہے کہ وہ اس اکاﺅنٹ کو ٹریس کرنے میں مدد کریں جہاں سے یہ 2 سال پہلے پوسٹ کی گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد چند افراد نے میڈیا سے رابطہ کیا کہ وہ اس نوجوان کو جانتے ہیں ، ویڈیو بنانے والے نوجوان کا نام ایمل خان اور پشاور کے علاقہ متھرا کا رہائشی ہے، ایمل خان کا تعلق تحریک انصاف سے اور ایک سرگرم کارکن ہے۔

دریں اثناءویڈیو بنانے والے نوجوان ایمل خان نے بھی میڈیا سے رابطہ کیا اور کہا کہ یہ ویڈیو دو سے تین سال پرانی ہے اور اب وہ اپنے کئے پر نادم اور شرمندہ ہے۔ ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھڑ نے ویڈیو پر جلد تحقیقات کرکے کارروائی عمل میں لانے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور


loading...