عوام کی قسمت کافیصلہ ناتجربہ کارشخص کے ہاتھوں میں نہیں دیاجاسکتا: احسن اقبال
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 20کروڑعوام کی قسمت کافیصلہ ناتجربہ کارشخص کے ہاتھوں میں نہیں دیاجاسکتا،قانون کے مطابق کاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلہ ہوگا۔
رہنمامسلم لیگ(ن)احسن اقبال کا ہائیکورٹ کے باہرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملکی ترقی اورامن کے لئے پالیسیوں میں 5سال تک تسلسل درکارہوتاہے جبکہ عمران خان کی پالیسیوں میں کوئی تسلسل نہیں ہے وہ تو نگراں وزیراعلیٰ سے متعلق فیصلہ تک نہیں کرپائے۔ان کامزید کہنا تھا کہ قانون کے مطابق کاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلہ ہوگا ،20کروڑعوام کی قسمت کافیصلہ ناتجربہ کارشخص کے ہاتھوں میں نہیں دیاجاسکتا۔داخلی طورپر ملک کو کمزور کرنے والوں سے ہمارامقابلہ ہے۔احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ 5سال قبل دہشتگردی سے روزانہ 40سے زائدافرادمارے جاتے تھے،مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے ملک میں امن قائم کیا اور میں نے کبھی عدالتوں کی توہین نہیں کی،میرامقابلہ عدلیہ سے نہیں،اس سوچ ہے جس نے مجھے گولی ماری۔