منی لانڈرنگ کیس، ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ پر فرد جرم عائد

منی لانڈرنگ کیس، ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ پر فرد جرم عائد
منی لانڈرنگ کیس، ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ پر فرد جرم عائد

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کی مقامی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ پر فرد جرم عائد کردی۔

کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں جعلی ڈگری سکینڈل میں ملوث کمپنی ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ اور دیگر کےخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں ضمانت پر رہا ملزمان شعیب شیخ، محمد جنید اور یونس عدالت میں پیش ہوئے۔

ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے 17 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کی، دوران سماعت عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کی اور انہیں فرد جرم کے نکات پڑھ کر سنائے گئے جس پر ملزمان صحت جرم سے انکار کردیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 4 جولائی تک ملتوی کردی۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...