یہ فٹ بال میچ کہاں اور کون دیکھ رہا ہے؟ ویڈیو نے پوری دنیا کو غم و غصے میں مبتلا کر دیا، دیکھ کر آپ بھی شدید برہم ہو جائیں گے

یہ فٹ بال میچ کہاں اور کون دیکھ رہا ہے؟ ویڈیو نے پوری دنیا کو غم و غصے میں ...
یہ فٹ بال میچ کہاں اور کون دیکھ رہا ہے؟ ویڈیو نے پوری دنیا کو غم و غصے میں مبتلا کر دیا، دیکھ کر آپ بھی شدید برہم ہو جائیں گے

  


ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) فٹ بال ورلڈکپ کا جادو پوری دنیا کے سرچڑھ کر بول رہا ہے اور ہر کوئی اپنی اپنی ٹیم کی حمایت میں مصروف ہے جبکہ لاکھوں افراد سٹیڈیم میں جان کر اپنی پسندیدہ ٹیموں کی حمایت کیلئے روس پہنچ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”جسم کا یہ حصہ اتنا بڑا کیسے ہو گیا“ معروف اداکارہ اقراءعزیز نے تازہ تصویر سوشل میڈیا پر لگائی تو طوفان برپا ہو گیا 

فٹ بال کا مداح کہیں بھی ہو، اپنی پسندیدہ ٹیم کا میچ دیکھنے سے کسی صورت بھی باز نہیں رہ سکتا لیکن اب سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس نے پوری دنیا کو غم و غصے میں مبتلا کر دیا ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹی وی پر فٹ بال میچ چل رہا ہے اور ایک ٹیم کو فری کک ملی ہوئی ہے اور جیسے وہ گول کرتا ہے تو ویڈیو دیکھنے والے اس انکشاف پر حیران رہ جاتے ہیں کہ یہ ٹی وی سکرین کہیں اور نہیں بلکہ کسی ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں لگی ہے اور میچ دیکھنے والے سرجن ہیں۔

جس بات نے لوگوں کو غم و غصے میں مبتلا کیا ہے وہ یہ ہے کہ یہ فٹ بال میچ دیکھنے میں مصروف یہ سرجن ایک مریض کا آپریشن کر رہے ہیں جو بے ہوشی کی حالت میں بستر پر لیٹا ہے مگر یہ نہیں جانتا کہ ڈاکٹر اس کے آپریشن کیساتھ ساتھ فٹ بال میچ سے بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ برپا کر رکھا ہے اور لوگوں کا موقف ہے کہ فٹ بات کا شوق اپنی جگہ، مگر فرائض میں غفلت کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جا سکتی۔ ان ڈاکٹرز کا آپریشن کے دوران میچ سے لطف اندوز ہونا بے حسی تو ہے ہی مگر اس واقعے کی ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کرنا اور بھی قابل مذمت ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /کھیل


loading...