آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا مشتاق یوسفی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار ،مشتاق یوسفی کی خدمات گراں قدر ہیں،جو  ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی:چیئرمین پی پی پی

آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا مشتاق یوسفی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار ...
آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا مشتاق یوسفی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار ،مشتاق یوسفی کی خدمات گراں قدر ہیں،جو  ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی:چیئرمین پی پی پی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ممتاز مزاح نگار مشتاق یوسفی کے انتقال پر  دکھ  اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشتاق یوسفی کی خدمات گراں قدر ہیں،جو  ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق اردو کے صف اوّل کے مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کے انتقال پر بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم مشتاق یوسفی کے لواحقین سے اظہار ہمدردی و تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشتاق یوسفی دنیائے اردو ادب کے درخشندہ ستارے تھے،اردو ادب کے لیئے مشتاق یوسفی کی خدمات گراں قدر ہیں، جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا  کہ ان کی وفات سے اردو ادب کا ہونے والا نقصان ناقابل تلافی ہے۔دوسری طرف سابق صدر آصف زرداری نے بھی مشتاق یوسفی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشتاق احمد یوسفی کے انتقال سے ادب کا بہت بڑا باب بند ہوگیا۔انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں بلند درجات اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید : قومی


loading...