مقبوضہ کشمیرمیں گورنر راج کا نفاذ بھارت کی ناکامی ہے :شہباز شریف

مقبوضہ کشمیرمیں گورنر راج کا نفاذ بھارت کی ناکامی ہے :شہباز شریف
مقبوضہ کشمیرمیں گورنر راج کا نفاذ بھارت کی ناکامی ہے :شہباز شریف

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے مقبوضہ کشمیر میں گورنرراج کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں گورنرراج کانفاذ بھارت کی کشمیر پالیسی کی نا کامی ہے ۔

جیو نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور مقبوضہ وادی میں گورنرراج کا نفاذ اس کی مثال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اورکھڑا رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کا کشمیریوں پر پیلٹ گن کا استعمال انسانیت سوزجرم ہے اوربھارت مقبوضہ کشمیرپراپناغاصبانہ قبضہ برقرار رکھنے میں ناکام ہو گیا ہے،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں جعلی جمہوریت کشمیریوں کے حق خودارادیت کامتبادل نہیں ہوسکتی۔

مزید : قومی


loading...