عمران خان سیاسی جماعتوں کا گندصاف کر کے اپنے پاس لے گئے:سعد رفیق

عمران خان سیاسی جماعتوں کا گندصاف کر کے اپنے پاس لے گئے:سعد رفیق
عمران خان سیاسی جماعتوں کا گندصاف کر کے اپنے پاس لے گئے:سعد رفیق

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعدر فیق نے کہا ہے کہ تبدیلی کی بات کر نے والے نے جھوٹ کی سیاست کی ۔عمران خان سیاسی جماعتوں کا گندصاف کر کے اپنے پاس لے گئے ہیں۔

جیو نیواز کے مطابق مسلم لیگ (ن )کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔تبدیلی ووٹ کے ذریعے آئے گی نو از شریف کے ساتھ جو ہوا ہم نے اس پر احتجاج نہیں کیا ۔ہماری کو ئی عزت نہیں کیا ہم بے عزتی کروانے کی سیاست کر تے ہیں۔عمران خان ملک کی کشتی میں سوراخ کر رہے ہیں۔ہم عمران خان کو نہیں سمجھا سکے 25جولائی کو عوام انہیں سمجھائے گی ۔عمران خان سیاسی جماعتوں کا گندصاف کر کے اپنے پاس لے گئے ہیں۔ ۔

مزید : قومی


loading...