صدر ٹرمپ کو تارکین وطن کی بچوں سے علیحدگی پر شدید احتجاج کا سامنا
واشنگٹن (این این آئی) تارکین وطن کی بچوں کو الگ کرنے پر صدر ٹرمپ کو شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑ گیا، نیویارک سمیت امریکا بھر میں شہری سڑکوں پر آگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کے تارکین وطن کو داخلے سے روکنے کیخلاف نیویارک، سی آٹل سمیت امریکا بھرمیں احتجاج شروع ہو گیا۔ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے شہری تارکین وطن اوران کیبچوں کو الگ رکھنے کے خلاف سڑکوں پرآ گئے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کیپیٹل ہل کیدورے کے دوران عوامی احتجاج کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ ایک شہری صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے بچوں کا احساس دلانے کی کوشش کی۔دوسری جانب میکسیکو نے تارکین وطن کو بچوں سے الگ رکھنے کے عمل کو غیرانسانی قرار دیا ہے۔ یاد رہے صدر ٹرمپ کے حکم پر تارکین وطن کے 2 ہزار بچوں کو اپنے والدین سے علیحدہ ایک مرکز میں ٹھہرنے پرمجبور کردیا گیا ہے۔