دبئی میں جڑواں برطانوی فحش اداکاراؤں کو گرفتار کرلیا گیا کیونکہ وہ۔۔۔

دبئی میں جڑواں برطانوی فحش اداکاراؤں کو گرفتار کرلیا گیا کیونکہ وہ۔۔۔
دبئی میں جڑواں برطانوی فحش اداکاراؤں کو گرفتار کرلیا گیا کیونکہ وہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)وکالت جیسے مشکل اور مشقت طلب شعبے سے وابستہ خواتین کے بارے میں یہی سوچا جا سکتا ہے کہ وہ اعلٰی تعلیمیافتہ اور قابل قدر کردار کی حامل ہوں گی لیکن دبئی میں مقیم دو غیر ملکی جڑواں وکیل بہنوں کو ایک جگہ ہنگامہ کرنے پر گرفتار کیا گیا تو ان کے ماضی کے بارے میں ایسے ایسے انکشافات سامنے آ گئے کہ پولیس والے بھی کانوں کو ہاتھ لگانے لگے۔ چند ماہ قبل ان دونوں بہنوں کو ایک فائیو سٹار ہوٹل کے سامنے ایک خاتون پولیس اہلکار پر حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ 
میل آن لائن کے مطابق 37سالہ علینا پارکر اور ساشہ پارکر ایک عرصے سے دبئی کی ایک بڑی لاء فرم سے وابستہ تھیں۔ جب انہیں گرفتار کیا تو انہوں نے اپنی گرفتاری پر یہ کہتے ہوئے شدید احتجاج کیا کہ وہ وکیل ہیں اور اپنے ساتھ ایسی بدسلوکی کی ہرگز توقع نہیں کرتیں۔ دوسری جانب جب پولیس نے ان کے بارے میں معلومات اکٹھی کیں تو پتا چلا کہ دونوں برطانیہ میں فحش فلموں میں کام کرتی تھیں لیکن دبئی میں وکیل بن کر کام کر رہی تھیں۔ دونوں بہنوں نے ایک برطانوی یونیورسٹی میں قانون کی تعلیم شروع ضرور کی تھی لیکن ڈگری مکمل کئے بغیر ہی تعلیم چھوڑ دی تھی۔ عدالت میں ان دونوں بہنوں پر مقدمہ چلایا گیا جس کے نتیجے میں انہیں چھ ماہ کی قید کی سزا سنائی گئی ہے جس کے بعد انہیں متحدہ عرب امارات سے بے دخل کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔ 

مزید :

عرب دنیا -