’میں نے 100 مریض دیکھے ہیں جن پر آسیب کا سایہ تھا، آسیب ان لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں جو۔۔۔‘ معروف ماہر نفسیات نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا

’میں نے 100 مریض دیکھے ہیں جن پر آسیب کا سایہ تھا، آسیب ان لوگوں کو نشانہ بناتے ...
’میں نے 100 مریض دیکھے ہیں جن پر آسیب کا سایہ تھا، آسیب ان لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں جو۔۔۔‘ معروف ماہر نفسیات نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا

  


نیویارک(نیوز ڈیسک)بھوت پریت اور آسیب ایک ایسا موضوع ہے جس پر صرف ہمارے ہاں ہی نہیں بلکہ مغرب میں بھی بہت ابہام پایا جاتا ہے۔ اگرچہ جدید سائنس پر یقین رکھنے والے بہت سے لوگ بھوت پریت اور آسیبی باتوں کو محض وہم اور نفسیاتی مسائل قرار دے کر رد کرتے ہیں، لیکن نیویارک سے تعلق رکھنے والے تجربہ کار سائکاٹرسٹ ڈاکٹر رچرڈ گیگر اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ بھوت پریت اور آسیب وہم نہیں بلکہ حقیقت ہے۔ 

میل آئن لائن کے مطابق ڈاکٹر رچرڈ گذشتہ کئی دہائیوں سے نفسیاتی و دماغ امراض میں مبتلا مریضوں کا علاج کر رہے ہیں۔ اْن کا کہنا ہے کہ اپنے 25سالہ پیشہ وارنہ تجربے کے دوران انہوں نے 100سے زائد ایسے مریضوں کو دیکھا ہے جو کسی نفسیاتی بیماری میں مبتلا نہیں تھے بلکہ اْن پر آسیب اور بھوت پریت کا سایہ تھا۔ انہوں نے بھوت پریت کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ مخلوقات ہمیشہ سے دنیا میں موجود رہی ہیں۔ جب اْن سے پوچھا گیا کہ دیکھنے میں یہ چیزیں کیسی نظر آتی ہیں تو اْن کا کہنا تھا ’’یہ بہت چمکدار دکھائی دیتی ہیں۔ اِن کی کوئی واضح شکل نہیں ہوتی اور یہ ہر طرح کی زبانیں بول سکتی ہیں۔ بھوتوں اور بدروحوں میں بے پناہ طاقت ہوتی ہے۔ ان کے بد اثرات انسان کو سوچنے سمجھنے، سننے اور دیکھنے کی صلاحیت سے محروم کر سکتے ہیں۔ جو لوگ اِن چیزوں کے وجود پر یقین نہیں رکھتے دراصل انہیں کبھی ان کا تجربہ نہیں ہوا ہوتا۔ اگر کبھی انہیں ان مخلوقات کا تجربہ ہوجائے تو وہ ان کا انکار نہیں کریں۔‘‘ 

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...