دبئی میں بھکاری گرفتار، پولیس نے تلاشی لی تو 15لاکھ روپے جسم کے کس حصے میں چھپائے ہوئے تھے، پولیس والوں نے کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچا تھا یہ بھی ممکن ہے

دبئی میں بھکاری گرفتار، پولیس نے تلاشی لی تو 15لاکھ روپے جسم کے کس حصے میں ...
دبئی میں بھکاری گرفتار، پولیس نے تلاشی لی تو 15لاکھ روپے جسم کے کس حصے میں چھپائے ہوئے تھے، پولیس والوں نے کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچا تھا یہ بھی ممکن ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی پولیس نے گذشتہ دنوں ایک ایشیائی بھکاری کو گرفتار کیا تو اس کے پاس سے اماراتی درہم سمیت مختلف ممالک کی کرنسی کے ڈھیروں نوٹ برآمد ہو گئے جن کی مجموعی مالیت 15 لاکھ سے زائد بنتی ہے، لیکن اس بڑھ کر حیرت کی بات یہ ہوئی کہ بھکاری نے یہ نوٹ ایسی جگہ چھپا رکھے تھے کہ جس کی جانب کسی کا دھیان جانا ممکن ہی نہیں تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ الکوز کے علاقے سے نماز ظہر کے بعد گرفتار کیے گئے اس بھکاری کی عمر 60سال سے زائد ہے جبکہ اس کی ایک ٹانگ مصنوعی ہے۔ پولیس نے جب اْسے پکڑا تو اْس کی جیب سے محض 25درہم برآمد ہوئے لیکن بعد ازاں پتا چلا کہ اْس کی مصنوعی ٹانگ کے اندر بھی ہزاروں درہم موجود تھے، جبکہ درہم کے علاوہ دیگر ممالک کی کرنسی بھی اْس نے مصنوعی ٹانگ کے اندر چھپا رکھی تھی۔ یہ شخص ایک ماہ قبل وزٹ ویزے پر متحدہ عرب امارات آیا تھا۔ 
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں بھکاریوں کیخلاف چلائی گئی مہم کے دوران کل 243بھکاری گرفتار کیے گئے ہیں۔ ان کا تعلق مختلف ممالک سے ہے اور ان میں 136مرد اور 107خواتین ہیں۔ ان بھکاریوں میں سے 195وزٹ ویزے پر متحدہ عرب امارات آئے تھے۔ ان میں سے متعدد کو بزنس مین ظاہر کرکے متحدہ عرب امارات لایا گیا اور 48افراد کے پاس کارآمد اقامہ بھی موجود ہے۔ 
متحدہ عرب امارات میں رمضان کے سیزن میں آنے والے بھکاری لاکھوں درہم کی بھیک اکٹھی کرتے ہیں۔ یہ مسئلہ اس قدر سنگین ہوچکا ہے کہ ہر سال پولیس کی متعدد ٹیمیں خاص طور پر ان بھکاریوں کیلئے بنائی جاتی ہیں جوان کے خلاف آپریشن کرتی ہیں اور شہریوں کو ان سے محفوظ رکھنے کی کوشش کرتی ہیں۔ 

مزید :

عرب دنیا -