خلائی فورس کی تشکیل کے منصوبے پر روس نے امریکہ کو ”کھری کھری“ سنا دیں

خلائی فورس کی تشکیل کے منصوبے پر روس نے امریکہ کو ”کھری کھری“ سنا دیں
خلائی فورس کی تشکیل کے منصوبے پر روس نے امریکہ کو ”کھری کھری“ سنا دیں

  


ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن)روس نے کہا ہے کہ امریکہ خلامیں بالادستی کا منصوبہ ترک کردے۔ امریکہ یہ منصوبہ شروع کرکے خلا میں بھی ہتھیاروں کی دوڑ شروع کرناچاہتا ہے ۔

جیونیوز کے مطابق روسی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی عزائم دنیا کے امن کیلئے خطرے کاباعث ہیں اور امریکی خلائی فورس کی تشکیل کا مقصدخلا سے بھی امریکی جارحیت کا فروغ ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ روس کی خلائی فورس صرف محدود مقاصد کیلئے ہے جبکہ امریکہ خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع کرنا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خلا کوصرف پرامن مقاصد کیلئے استعمال کیا جائے اورامریکہ خلائی بالا دستی کا منصوبہ ترک کردے ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...