اب واٹس ایپ ان موبائل فونز پر چلنا بند ہوجائے گا جو۔۔۔ کمپنی نے بڑا اعلان کردیا

اب واٹس ایپ ان موبائل فونز پر چلنا بند ہوجائے گا جو۔۔۔ کمپنی نے بڑا اعلان ...
اب واٹس ایپ ان موبائل فونز پر چلنا بند ہوجائے گا جو۔۔۔ کمپنی نے بڑا اعلان کردیا

  


سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک)دنیا کی مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ ’’واٹس ایپ‘‘ جلد ہی کچھ موبائل فونز کیلئے اپنی سروس بند کرنے جا رہی ہے۔ کہیں آپ کا موبائل فون بھی تو ان میں شامل نہیں ؟ ایک اندازے کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 15لاکھ سے زائد صارفین ایسے آپریٹنگ سسٹم استعمال کررہے ہیں جن پر عنقریب واٹس ایپ کی سروس بند ہو جائے گی۔ ان میں Androidکے ورژن 2.3.7اور اس سے پچھلے تمام ورژن، iOS7 اور اس سے پرانے تمام ورژن کے حامل موبائل فون اور Nokiaکا S40آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے موبائل فون شامل ہیں۔ Nokiaکا S40آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کیلئے واٹس ایپ سروس رواں سال 31دسمبر سے ختم ہوجائے گی، جبکہ اینڈرائیڈ 2.3.7اور اس سے پرانے ورژن اور iOS7اور اس سے پرانے ورژن کے حامل موبائل فونز کے لیے یہ سروس یکم فروری 2020سے ختم کر دی جائے گی۔ 

یاد رہے کہ کچھ دیگر آپریٹنگ سسٹمز کیلئے واٹس ایپ اپنی سروس پہلے ہی منقطہ کر چکا ہے۔ ان میں اینڈرائیڈ 2.3.3اور اس سے پرانے ورژن ، ونڈوز فون 8.0اور اس سے پرانے ورژن ، آئی فون 3Gs۔iOS6، نوکیا ، سمبین S60، بلیک بیری OSاور بلیک بیری 10شامل ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...