” میری یہ ویڈیو بھی وائر ل کر دو “ شہبازشریف نے لندن میں کیا کام کرتے ہوئے صحافیوں سے درخواست کر دی ؟ دیکھ کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

” میری یہ ویڈیو بھی وائر ل کر دو “ شہبازشریف نے لندن میں کیا کام کرتے ہوئے ...
” میری یہ ویڈیو بھی وائر ل کر دو “ شہبازشریف نے لندن میں کیا کام کرتے ہوئے صحافیوں سے درخواست کر دی ؟ دیکھ کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے دورہ لندن پر ہیں جہاں سے ان کی بغیر پروٹوکول اب تک دو ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں اور تیسری ویڈیو وائرل کرنے کی ’درخواست ‘ خود شہبازشریف نے ہی رپورٹرز سے کر ڈالی ۔

تفصیلات کے مطابق شبہازشریف بیگم کلثوم نوازکی عیادت کیلئے لندن کے ہسپتال ٹیکسی سے پہنچے تو ان کی یہ سادگی دیکھ کر ن لیگیوں نے تعریفوں کے پل باند ھ دیئے اور ویڈیو کو تیزی کے ساتھ شیئر کیا جبکہ دوسری جانب ان کے ناقدین نے اس ویڈیو سے ہی ان کو خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا تاہم ابھی یہ ویڈیو ٹھنڈی نہ ہوئی تھی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی جو کہ اتنی تیزی کے ساتھ وائرل ہوئی کہ شائد ہی کوئی اس کا اندازہ لگا سکتاہے ۔

شہبازشریف کی لندن میں سڑک پار کرنے کی ویڈیو دیکھیں:

دوسری ویڈیو میں شہبازشریف تیزی کے ساتھ اکیلے ہی لندن میں سڑک پار کر رہے ہیں ۔ تاہم اب ان کی ایک تیسری وی ڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں وہ صحافیوں کے ساتھ انتہائی خوشگوار ماحول میں چلتے چلتے گفتگو کرتے ہیں اور ان سے ایک اور ویڈیو وائرل کرنے کی اپیل بھی کر دیتے ہیں ۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ شہبازشریف گاڑی میں بیٹھنے کیلئے آ رہے ہیں تاہم اس موقع پر پہلے سے ہی رپورٹرز اپنے اپنے کیمرے آن کر کے شہبازشریف کا انتظار کررہے ہیں اور جیسے ہی شہباز شریف آتے ہیں پہلے تو صحافی ان سے ہاتھ ملاتا ہے اور شہبازشریف چلتے چلتے رکتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ” اب پھر میری ویڈیو بنا کر بھیج دینا “ ، اس پر صحافی جواب دیتے ہوئے کہتاہے کہ وہ تو آپ کی سڑک تیزی سے پار کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی تھی ، شہبازشریف گاڑی کا دروازہ کھول کر بیٹھنے لگتے ہیں تو ایک مرتبہ پھر خوشگوار ماحول میں صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ” ایک اور ویڈیو بنا کر بھیج دو “، یہ بات کہہ کر وہ مسکراتے ہیں اور گاڑی میں سوار ہو جاتے ہیں ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : قومی


loading...