مسلمانوں کے قبلہ اول کا وجود خطرے میں ہے: فلسطینی مفتی اعظم

مسلمانوں کے قبلہ اول کا وجود خطرے میں ہے: فلسطینی مفتی اعظم
مسلمانوں کے قبلہ اول کا وجود خطرے میں ہے: فلسطینی مفتی اعظم

  


مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز)فلسطین اور دیارمقدسہ کے مفتی اعظم اور جید عالم دین الشیخ محمد حسین نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے وجود کو سنگین خطرات لاحق ہیں، اگر قبلہ اول کا دفاع نہ کیا گیا تو اس کے سنگین مضمرات سامنے آسکتے ہیں۔ 

غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں فلسطینی مفتی اعظم نے صہیونی پولیس اہلکاروں اور یہودی شرپسندوں کے قبلہ اول پردھاووں کو صہیونی کی مذہبی اشتعال انگیزی قرار دیا اور کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کو قابض اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور اپنے سفارت خانے تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے والے ممالک کا بائیکاٹ کیا جائے۔ انہوں نے ایک بار پھر زور دیا کہ مسلمان اور عرب ممالک ان ملکوں سے تعلقات ختم کردیں، القدس کے ساتھ مسلمانوں کی مذہبی اور تاریخی وابستگی کا اظہار ایسے کیا جائے کہ دنیا کو اس کا پتا چلے۔

مسلمان اور عرب ممالک کی حکومتیں دینی حمیت اور غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے والے ممالک سے تمام معاہدے ختم کریں اور ان کا ہرسطح پر بائیکاٹ کیا جائے۔انہوں نے کہا مسلمان ممالک کی طرف سے القدس کی حمایت میں بہت سی قراردادیں منظورکی جا چکیں،ان قراردادوں اور اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے فیصلوں پرعمل درآمد کا وقت آگیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...