پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ قران کریم کے کیلیگرافر محمد قمر سلطان کے اعزاز میں تقریب

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ قران کریم کے کیلیگرافر محمد قمر سلطان کے اعزاز ...
پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ قران کریم کے کیلیگرافر محمد قمر سلطان کے اعزاز میں تقریب

  


جدہ(محمد اکرم اسد) حکومت پاکستان اپنے فنکاروں جنہوں نے ہر فیلڈ میں کارنمہائے انجام دئیے ہیں انکی قدر کرے اور  ان کو قومی اثاثہ قرار دے، یہاں عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کیلیگرافر محمد قمر سلطان کے اعزاز میں سالٹ اینڈ پیپر کے چیف ایگزیکٹو محمد ایوب چودھری نےخصوصی پزیرائی تقریب کا اہتمام کیا۔جہاں ان کے فن زندگی پر ایوب چودھری نے بھر پور روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا قمر سلطان سے میرے بہت پرانے مراسم ہیں جس کی بنا پر جب مجھے اطلاع ملی کہ وہ عمرہ اور زیارت مسجد نبوی الشریف کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب آئے ہوئے ہیں تو ان کے اعزاز میں تقریب کے انعقاد کا شرف حاصل کیا۔  انھوں نے مزید کہا کہ قمر سلطان پہلے کیلیگرافر ہیں جنہوں نے قران پاک کے 15سپارے جو مکی سورتوں پر ہیں خانہ کعبہ اور15سپارے جو مدنی سورتوں پر مبنی ہیں مسجد رسول کے گنبد خضرا کے نقشہ پر اپنےہاتھ سے لکھ کرغیر معمولی قران کریم کی کیلیگرافی کا کارنامہ انجام دیا۔اس کے علاوہ انھیں دنیا کا سب سے چھوٹا قران پاک کا نسخہ تیار کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ یہ پاکستان کے کئیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ انھیں بہت سے ملکوں نے بے شمار ایواڈز سے نوازا ہے ۔پاکستان کی زرعی یونیورسٹی میں طلبا کو فن خطا طی کی تعلیم بھی دے رہے اور جوطلبا تحقیقی مظامین لکھتے ہیں وہ بھی ان کے پاس آتے ہیں۔

۔تقریب میں ان کے مختلف فن پاروں پر مبنی پوسٹرز کی رونمائی کی گئی۔ اس موقع پر کیلیگرافر محمد قمر سلطان کااپنے فن پاروں اور زندگی کے مختلف ادوار کے بارے میں کہنا تھا کہ وہ ابتدا میں ایک بہترین مصور تھے اور ریڈیو پاکستان فیصل آباد سے کیلیگرافی پر پروگرام نشر کرتے تھے۔ 1982سے باقاعدہ کیلیگرافی کر رہے ہین لیکن اب تک میرے ہاتھ کے لکھے ہوئے غیر معمولی قران کریم کی کیلیگرافی کے فن پرحکومتِ پاکستان کی طرف کوئی  پذیرائی نہیں ملی اور نہ ہی کوئی ایواڈ سے نوازا گیا یے بلکہ دنیا کے بیشتر ممالک نےمیری پذیرائی کی اوراعزازات سے بھی نوازا ان میں خاص طور سے سعودی عرب کےفرما رواں مرحوم شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز اور ایران کے صدر خاتمی ہیں انھوں نے کہا کہ سب سے پہلے میں نے سعودی عرب کے فلیگ پر قران کریم لکھ کر سعودی فرمانرواہ مرحوم  شاہ عبداللہ بن عبدلعزیز کو دیا۔ جس پر انھوں نے مجھے خصوصی طور پر بلا کر ایک خطیر رقم انعام کے طور پر دی اور اعزاز سے نوازا۔ ایران سے پرائڈ آف پرفارمنس بھی ملا ہے۔ محمد قمر سلطان نے بتایا کہ حال ہی میں انھوں نے دنیا کا سب سے طویل 7کیلو میٹر لمبا سائز کا نسخہ بھی  تیار کیا ہے۔ جس کو وہ سعودی عرب کو پیش کرنا چاہتے ہیں۔ انکے فن پاروں میں وہاں موجود سعودی شہریوں نے پسند کیا۔ مقامی آرٹسٹ محمد رفیق نور نے دنیا کے سب سے چھوٹے قرآنی نسخے کو عجوبہ قرار دیا۔

مزید : عرب دنیا


loading...