امریکا نے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق کی رکنیت چھوڑ دی

امریکا نے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق کی رکنیت چھوڑ دی
امریکا نے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق کی رکنیت چھوڑ دی

  


واشنگٹن(صباح نیوز) امریکا نے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق کی رکنیت چھوڑ دی۔ 

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہاکہ اقوام متحدہ نے اپنے مقاصد اور دوغلے پن کیلئے یہ تنظیم بنا رکھی ہے۔ اقوام متحدہ اور پوری دنیا مل کر اسرائیل کے ساتھ یکطرفہ سلوک کررہی ہے۔ اقوام متحدہ فلسطین کے معاملے کو ایک ہی زاویے سے دیکھتا ہے،جو ہمیں قبول نہیں۔ اس تنظیم میں اسرائیل کو ہی نشانہ بنایا جاتا ہے۔ نکی ہیلی نے کہا کہ امریکہ کی کمیشن برائے انسانی حقوق کی رکنیت چھوڑنے کے بعد اس تنظیم میں کوئی جان نہیں رہی۔

مزید : بین الاقوامی


loading...