اس آدمی کو لوگوں نے کیا شرمناک ترین کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑلیا؟ جان کر ہی ہر شخص توبہ پر مجبور ہوجائے

اس آدمی کو لوگوں نے کیا شرمناک ترین کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑلیا؟ جان کر ہی ہر ...
اس آدمی کو لوگوں نے کیا شرمناک ترین کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑلیا؟ جان کر ہی ہر شخص توبہ پر مجبور ہوجائے

  


ابوجہ(نیوز ڈیسک)بچوں کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے سے بڑھ کر حیوانیت کیا ہو سکتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ جب کوئی ایسا درندہ لوگوں کے ہاتھ لگ جاتا ہے تو اس کے ساتھ ایسا سلوک کیا جاتا ہے کہ جسے الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔ ایک ایسا ہی واقعہ گزشتہ روز افریقی ملک نائیجیریا میں پیش آیا جہاں ایک حیوان صفت نوجوان کو ایک خاتون نے اپنی ننھی بچی کی عصمت دری کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

ویب سائٹ ’ورلڈ وائڈ وئیرڈ نیوز ‘ کے مطابق یہ شرمناک واقعہ دارلحکومت لاگوس کے علاقے الگاباڈو میں پیش آیا جہاں 18 سالہ نوجوان دارے ایک تین سالہ بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا تھا۔ درندہ صفت نوجوان وحشیوں کی طرح ننھی بچی کے چہرے پر اپنے دانتوں سے کاٹ رہا تھا اور تب ہی اس کی چیخیں سن کر بچی کی ماں وہاں پہنچ گئی اور ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ 

خاتون کے شور مچانے پر لوگ اکٹھے ہو گئے اور بدبخت نوجوان کو پکڑ کا اس کے ہاتھ پاؤں رسیوں سے باندھ دئیے گئے۔ اس کے بعد پورے گاؤں نے اس کی وہ درگت بنائی کہ جسے یہ تمام عمر نہیں بھلا پائے گا۔ خوفناک تشدد کے بعد اہل علاقہ نے اس درندے کو پولیس کے حوالے کر دیا اور اب اس کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے۔ 

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...