بالاکوٹ ،جیب گہری کھائی میں جاگری ،ایک ہی خاندان کے 10 افرادجاں بحق،مرنے والوں میں 5 خواتین اور 4 بچے بھی شامل

بالاکوٹ ،جیب گہری کھائی میں جاگری ،ایک ہی خاندان کے 10 افرادجاں بحق،مرنے ...
بالاکوٹ ،جیب گہری کھائی میں جاگری ،ایک ہی خاندان کے 10 افرادجاں بحق،مرنے والوں میں 5 خواتین اور 4 بچے بھی شامل

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بالاکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ میں جیب گہری کھائی میں گرگئی ،ایک ہی خاندان کے10 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق حادثہ پارس کے قریب بیلہ سچاں کے مقام پر پیش آیا۔جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں جب کہ 4افراد شد ید زخمی ہوگئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو منگنی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آ رہے تھے کہ بد قسمت خاندان کی جیپ حادثے کا شکار ہوگئی۔ واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو بالاکوٹ منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /مانسہرہ