ذاتیات پر سیاست روکنے کیلئے ضابطہ اخلاق وضع کیا جائے :نفیسہ شاہ

ذاتیات پر سیاست روکنے کیلئے ضابطہ اخلاق وضع کیا جائے :نفیسہ شاہ
ذاتیات پر سیاست روکنے کیلئے ضابطہ اخلاق وضع کیا جائے :نفیسہ شاہ

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ شخصیات کے ذاتی معاملات پر سیاست سے گریزکیاجانا چاہئے ۔ کبھی حمزہ شہباز پر سیکنڈل آجاتا ہے ،کبھی عمران خان پر اور کبھی آصف زرداری کے حوالے سے ایک خاتون سامنے آجاتی ہے۔ اس چیز کی روک تھام کیلئے کوڈ آف کنڈکٹ بنایا جائے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ سیاستدانوں کے اثاثہ جات کی تفصیل الیکشن کمیشن کے پاس ہے لیکن مریم بی بی کو وضاحت کرنی چاہئے کیونکہ انہوں نے کہاتھا کہ ان کی کوئی جائیداد نہیں ہے اوراب ان کے اثاثے سامنے آگئے ہیں اس لئے ان کے بیان میں تضاد پیداہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے اثاثے ان کو ان کے والد کی طرف سے ملے تھے ۔ ریحام خان کی کتاب کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ذاتی معاملات پر سیاست سے گریزکیاجانا چاہئے ۔ کبھی حمزہ شہباز پر سیکنڈل آجاتا ہے ،کبھی عمران خان پر اور کبھی آصف زرداری کے حوالے سے ایک خاتون سامنے آجاتی ہے ۔ ایسی باتوں کو الیکشن کاحصہ نہیں بنانا چاہئے بلکہ اس کے لئے ایک کوڈ آف کنڈکٹ ہونا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ 3013کا ایجنڈا بجلی کی قلت تھا اور 3018کا ایجنڈا بجلی کی قلت ہے ۔

مزید : قومی


loading...