گوگل نے سلمان خان کو ’’بدترین اداکار‘‘ قراردے دیا

گوگل نے سلمان خان کو ’’بدترین اداکار‘‘ قراردے دیا
گوگل نے سلمان خان کو ’’بدترین اداکار‘‘ قراردے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(یو این پی)کروڑوں دلوں کی دھڑکن سلمان خان کو گوگل نے بالی ووڈ کا بدترین اداکار قراردیدیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل سرچ انجن میں بالی ووڈ کے بدترین اداکار کوسرچ کر نے پرسلمان خان کی پروفائل کھل کر سامنے آجاتی ہے۔ سلمان خان کے مداحوں سمیت میڈیا حلقوں میں بھی اس بات کو لے کر کافی تشویش پائی جاتی ہے کہ آخر گوگل نے سلمان خان کو بدترین اداکار کیوں قراردیا ہے ، تاہم سلمان خان کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ریس3 کو اس کی وجہ قراردیاجارہا ہے کیونکہ بہت سے شائقین ریس3 دیکھنے کے بعد فلم میں بالی ووڈاداکار سلمان خان کے کردار سے متفق نہیں ہیں۔

مزید :

تفریح -