وقت آنے پر پاکستان ضرور آﺅں گا،نواز شریف ای سی ایل میں نہیں تومجھے کیوں رکھا گیا؟ پرویز مشرف

وقت آنے پر پاکستان ضرور آﺅں گا،نواز شریف ای سی ایل میں نہیں تومجھے کیوں رکھا ...
وقت آنے پر پاکستان ضرور آﺅں گا،نواز شریف ای سی ایل میں نہیں تومجھے کیوں رکھا گیا؟ پرویز مشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وقت آئے گا تو میں ضرور پاکستان واپس آﺅں گا۔میرا پورا ارادہ ہے کہ میں پاکستان آﺅں۔نواز شریف ای سی ایل میں نہیں تومجھے کیوں رکھا گیا  ؟

جیو نیوز کے مطابق سابق صدرپرویز مشرف نے اسلام آباد میں میڈیا سے ٹیلی فونک گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ مجھے عدالت میں گرفتارنہ کرنے کا توکہا گیا مگراس کے بعد کیا ہوگا ۔نواز شریف ای سی ایل میں نہیں تومجھے کیوں رکھا گیا ہے۔ میرا مقصد پاکستان آکر اپنی پارٹی کو لیڈ کرنے کا تھا۔ میں انتخابات میں ہر حلقے میں جانا چاہتا تھا۔ میرے بارے میں بہت سی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ مجھ پرکمنٹس ہورہے ہیں۔میں نے جنگیں لڑی ہیں مجھے اپنی بہادری ثابت کرنےکی ضرورت نہیں ہے۔

مزید :

قومی -