متحدہ عرب امارات نے وٹس ایپ پر فیک اور غیر قانونی پیغامات پر 10لاکھ درہم جرمانے کا قانون منظور کر لیا
عجمان(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ عرب مارات نے سماجی رابطوں کی مشہور زمانہ میسجنگ سائٹ ’’ وٹس ایپ‘‘ پر فیک اور غیر قانونی پیغامات پر 10لاکھ درہم جرمانے کا قانون منظور کر لیا جبکہ اس سلسلہ میں عجمان پولیس نے باقاعدہ طور پر آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب مارات نے وٹس ایپ پر فیک اور غیر قانونی پیغامات پر 10لاکھ درہم جرمانے کا قانون منظور کر لیا،عجمان پولیس نے آگاہی مہم کا آغاز کر تے ہوئے جعلسازوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی شروع کر دیا ہے۔اگر آپ کو فون کال یا وٹس ایپ پیغام کے ذریعے یہ بتایا جائے کہ آپ نے متحدہ عرب امارات میں کوئی انعام جیتا ہے یا روزگار کو کوئی موقع حاصل کر لیا ہے تو غالبا اس سوال کا جواب مثبت ہی ہو گا، حالیہ عرصے میں امارات کے اندر اس طرح کے پیغامات کی بھرمار ہو گئی ہے، دھوکہ دہی اور جعلسازی کے اس بڑھتے ہوئے رجحان نے عجمان کی پولیس کو اس بارے میں آگاہی مہم شروع کرنے پر مجبور کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے مقیم افراد کو مذکورہ اعلانات اور دھوکہ و فریب پر مبنی ان پیغامات سے خبردار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ سرگرمیاں غیر قانونی ہیں جس پر ایک سال سے تین سالوں کی جیل اور 2.5 لاکھ سے 10 لاکھ درہم کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔اکثر و بیشتر یہ جعل ساز خود کو فون کا یا وٹس ایپ پیغام کے ذریعے کسی کمپنی کا ملازم بتاتے ہیں،اس کے بعد لوگوں کو کسی ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی یا عوام سوپر مارکیٹس کی دکانوں کی جانب سے گرینڈ پرائز جیتنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں یا پھر یہ دھوکے باز ایک بڑے سروے کے نام پر لوگوں سے ذاتی معلومات حاصل کر لیتے ہیں مثلا صارف کی آئی ڈی، پاس ورڈ اور کریڈٹ کارڈ نمبر وغیرہ، تاہم ایسے جعلسازوں کے خلاف متحدہ عرب امارات میں قانون منطور کر کے لوگوں میں آگاہی مہم شروع کر دی گئی ہے اور خبردار کیا گیا ہے کہ اس جعلسازی اور دھوکہ دہی میں ملوث افراد کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی ۔