کینیڈا، گانجے کے استعمال کو قانونی درجہ دینے والا پہلا ترقی یافتہ ملک بن گیا

کینیڈا، گانجے کے استعمال کو قانونی درجہ دینے والا پہلا ترقی یافتہ ملک بن گیا
کینیڈا، گانجے کے استعمال کو قانونی درجہ دینے والا پہلا ترقی یافتہ ملک بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹورنٹو(آئی این پی)کینیڈا گانجے کو قانونی درجہ دینے والا پہلا ترقی یافتہ ملک بن گیا،گانجے کے استعمال کو کینیڈاکی سینٹ نے قانوناًجائز قرار دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کی سینیٹ نے گانجے کے استعمال کی قانونا اجازت دینے کی حق میں فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ میں اس قرارداد کے حق میں باون جبکہ مخالفت میں 25 ووٹ پڑے، اس طرح کینیڈا ترقی یافتہ ممالک کی تنظیم جی سیون کا ایسا پہلا رکن ملک بننے کے قریب آ گیا ہے، جہاں قانونی طور پر گانجا پیا اور کاشت کیا جا سکے گا۔ کینیڈا میں گانجے کے استعمال پر 1923 میں پابندی عائد کی گئی تھی۔ تاہم 2001 میں طبی بنیادوں پر اس کے استعمال کی اجازت دی گئی تھی۔