نواز شریف کویقین ہے سزاہوگی،شہباز شریف کا پتا کاٹنے کیلئے تاخیری حربے ا ستعمال کیے جا رہے ہیں:اعتزاز احسن

نواز شریف کویقین ہے سزاہوگی،شہباز شریف کا پتا کاٹنے کیلئے تاخیری حربے ا ...
نواز شریف کویقین ہے سزاہوگی،شہباز شریف کا پتا کاٹنے کیلئے تاخیری حربے ا ستعمال کیے جا رہے ہیں:اعتزاز احسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ یہ سب شہباز شریف کا پتا کاٹنے کیلئے ہو رہا ہے۔تاخیری حربے ا ستعمال کیے جا رہے ہیں۔نواز شریف کویقین ہے کہ انہیں سزاہوگی۔پہلے بھی شہبازشریف سے ہاتھ کرگئے،اعلان شہبازکاکیاوزیراعظم شاہدخاقان کوبنایا۔

جیو نیوز کے مطابق کا بینظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے اعتزاز احسن نے  کہا کہ زبان زدعام ہے کہ ہارلے سٹریٹ کلینک شریف خاندان کی ملکیت ہے۔ہارلے سٹریٹ کوئی اسپتال نہیں کلینک ہے لیکن وہاں دل کے بائی پاس ہوتے ہیں۔لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہارلے سٹریٹ کلینک کے باہرسے کوئی خبرہی نہیں آتی۔ہارلے سٹریٹ کے باہر ان کے مفرور بیٹے آکر بات کرتے ہیں۔ بےنظیربھٹو نے اپنا علاج سکھر جیل کی کال کوٹھڑی میں کروایا۔ان کے ہاتھی کی طرح دکھانےکے دانت اورکھانےکے دانت اورہیں۔یہ مریم کو وزیراعظم یا اپوزیشن لیڈر بنانا چاہتے ہیں۔جیالے25جولائی کوپولنگ سٹیشنزپررہیں توفتح کے ڈھول بجاتے واپس آئیں گے۔

مزید :

قومی -