ملتان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، مقابلے میں کالعدم داعش کے 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک

ملتان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، مقابلے میں کالعدم داعش کے 2 مبینہ دہشتگرد ...
ملتان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، مقابلے میں کالعدم داعش کے 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک

  


ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملتان میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے 2 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ اہلکار جب کارروائی کیلئے پہنچے تو دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کردی جس پر جوابی کارروائی کی گئی۔ مقابلے کے بعد دونوں ملزم مردہ پائے گئے جبکہ دہشتگردوں کے 2 یا 3 ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے ملزمان کی رضوان اور عمران کے نام سے شناخت ہوئی ہے جن کا تعلق کالعدم داعش سے  بتایا جا رہا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے خفیہ ایجنسیوں کے تین افسران کو قتل کیا تھا اور انہوں نے 3 سرکاری افسروں اور ایک امریکی شہری کو بھی اغوا کیا تھا۔مقابلے میں مارے جانے والے مبینہ دہشتگردوں نے سمندری میں سکیورٹی گارڈز کو قتل کرکے کیش وین لوٹی تھی، دونوں ملزمان حساس اداروں کے افسران پر حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، ملزمان سے نقشے اور دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے والی رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /ملتان