بیماری اور بیروزگاری سے تنگ شہری بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا

بیماری اور بیروزگاری سے تنگ شہری بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا
بیماری اور بیروزگاری سے تنگ شہری بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے بابو صابو میں ایک شخص بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا۔

بجلی کے کھمبے پر چڑھنے والا محمد امجد لوہاری کے علاقے کا رہائشی ہے اور سانس کے عارضے میں مبتلا ہے۔ کھمبے پر چڑھنے والے شخص کا کہنا ہے کہ بیماری کے باعث وہ کام کاج نہیں کرسکتا جس کے باعث گھر میں فاقے پڑ رہے ہیں لیکن حکومت کوئی مدد نہیں کر رہی۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور کھمبے پر چڑھنے والے شہری کو بچانے کی کوششیں کر رہی ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور