سینٹرل پولیس آفس کراچی میں جم کا افتتاح کردیا گیا
کراچی(کرائم رپورٹر)سندھ کے وزیربرائے مائنز اینڈمنرلزڈیولپمنٹ شبیر بجارانی،آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام اور قونصل جنرل چائناوینگ یو(WANG YU) نے سی پی اوکراچی میں جدید اورماڈرن مشینوں سے آراستہ جم کاافتتاح کیا۔اس موقع پرامریکن قونصلیٹ کی عہدیدار جینیفر،ایڈیشنل آئی جی سندھ،ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ،ڈی آئی جی کرائم/انویسٹی گیشن،ڈی آئی جی ایس آر پی،ڈی آئی جی آرآر ایف،ڈی آئی جی آپریشن سمیت اے آئی جی آپریشن و سی پی اوکے دیگرسینئرپولیس افسران بھی موجودتھے۔اس جم کی تعمیرمیں آئی جی سندھ کی رہنما ہدایات،سوچ اورڈی آئی جی آپریشن مقصود میمن کی تمام ترسنجیدہ کاوشیں اورشب وروز محنت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔یہ جم ورزش کی09 مختلف اقسام کی جدیدمشینری پر مشتمل ہے جس میں ایبڈومینل بورڈ،ٹریڈمل،ٹوئسٹر، سائیکلنگ مشین وغیرہ قابل ذکرہیں جن سے سی پی اومیں تعینات اعلی افسران ورزش جیسی سہولیات سے استفادہ کرسکیں گے۔