عزیز آباد پولیس نے 2 ملزمان گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی
کراچی(کرائم رپورٹر)عزیز آباد پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی، پنجاب کالونی میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق عزیز آباد پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش گرفتار کر لئے۔ ملزمان عثمان اور بلاول سے چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔پنجاب کالونی میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہو گئی۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آ گئی۔ فوٹیج میں ڈاکووں کی جانب سے رکشہ میں سوار خواتین کا تعاقب کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ خواتین جیسے ہی گھر پہنچین، تین موٹر سائیکل سوار ملزمان گھر میں گھس کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے تاہم علاقہ پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں اب تک ناکام ہے۔