سابق سیکرٹری کوآپریٹو سوسائٹی گلاب خان کی ضمانت منسوخ
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے کے پی ٹی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کرپشن کیس میں سابق سیکرٹری کوآپریٹو سوسائٹی گلاب خان کی عبوری ضمانت منسوخ کردی ہے۔بدھ کو عدالت عدالیہ نے سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کے شریک ملزمان کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنا تے ہوئے سابق سیکریٹری کو آپریٹو سوسائٹی کے پی ٹی گلاب خان کی عبوری ضمانت منسوخ کردی جس کے بعد نیب نے گلاب خان کو سندھ ہائی کورٹ سے گرفتار کرلیا عدالت نے گرفتار ملزم محمد اسماعیل کی بھی ضمانت کی درخواست مسترد کردی نیب کاالزام تھا کہ کے پی ٹی کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی میں انتہائی کم قمت پر غیر قانونی طور پر16 پلاٹس الاٹ کیئے گئے،کامران مائیکل نے تین کمرشل پلاٹس کی الاٹمنٹ پر گیارہ کروڑ روپے رشوت لی۔