ملتان ،سی ٹی ڈی کی کارروائی،امریکی شہری کے اغوامیں ملوث 2 دہشتگرد ہلاک،3 فرار
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ کی ملتان میں کاررروائی کے دوران 2 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،ہلاک دہشتگردوں کاتعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سی ٹی ڈی کی ملتان میں کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ 3 فرار ہوگئے ،ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کاتعلق کالعدم تنظیم سے تھا،دونوں دہشتگرد 3سرکاری افسران کے اغوامیں بھی ملوث تھے،مارے گئے دہشتگردسمندری فیصل آبادمیں کیش وین لوٹنے میں بھی ملوث تھے،سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دونوں دہشتگردلاہورمیں امریکی شہری وارن وئنسٹائن کے اغوامیں بھی ملوث تھے،مارے گئے دہشتگرددیگرکئی افرادکے اغوااورقتل میں بھی ملوث تھے۔