خطے میں امن او رترقی کیلئے پاکستان سمیت تمام ممالک کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں،نریندر مودی کا وزیراعظم کو جوابی خط

خطے میں امن او رترقی کیلئے پاکستان سمیت تمام ممالک کے ساتھ مذاکرات کیلئے ...
خطے میں امن او رترقی کیلئے پاکستان سمیت تمام ممالک کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں،نریندر مودی کا وزیراعظم کو جوابی خط

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خطوط کا وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ جے شنکر نے جوابی خط تحریر کردیا ،جس میں کہا گیا ہے کہ خطے میں امن اورترقی کیلئے پاکستا ن سمیت تمام ممالک کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں ، مذاکرات میں دہشتگردی پر خصوصی بات چیت ہونی چاہئے،تاہم سرکای سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پاکستان کی خطے میں قیام امن کیلئے مذاکرات کی پیش کش پر بھارت نے مثبت جواب دیاہے اور پاکستان سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی ،عمران خان اور شاہ محمود کو نریندر مودی اور جے شنکر نے جوابی خطوط تحریرکئے ہیں،خطوط میں پاکستان اور بھارت کے درمیا ن جامع اور ازسر نومذاکرات کی بات کی گئی ہے ۔

جبکہ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق خط کے متن میں کہا گیاہے کہ بھارت خطے کے تمام ممالک سے تعلقات کا خواہاں ہے،بھارت خطے میں امن اور ترقی چاہتا ہے ،بھارت نے ہمیشہ عوام کی ترقی اور امن کو ترجیح دی ،جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ خطے میں امن اورترقی کیلئے پاکستا ن سمیت تمام ممالک کے ساتھ بات چیت تیار ہیں ،مذاکرات میں دہشتگردی پر خصوصی بات چیت ہونی چاہئے ،پاکستان کی جانب سے بھی اس جذبے کو سراہا گیا ہے ۔تاہم بھارت کی مذاکرات بحالی پر آمادگی کے حوالے سے سرکاری سطح پر کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خط میں کشمیر اور دہشتگردی سمیت تمام مسائل پر مذاکرات کی پیشکش کی تھی ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد