سیاسی پناہ نہیں بلکہ دراصل اسحاق ڈار برطانوی ہوم آفس کیوں گئے؟ انتہائی حیران کن وجہ سامنے آگئی
لندن (ویب ڈیسک) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خاندانی ذرائع نے ان کی جانب سے سیاسی پناہ کی کسی بھی درخواست کی سختی سے تردید کر دی ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق اسحاق ڈار کے خاندانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اپنے خلاف میڈیا ٹرائل سے آگاہ کرنے کیلئے ہوم آفس گئے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستانی حکومت برطانیہ کے ساتھ ہونے والے میمورینڈم کو میرے خلاف استعمال کر رہی ہے۔سابق وزیر خزانہ کے صاحبزادے علی ڈار نے سیاسی پناہ کی درخواستوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسحق ڈار نے برطانوی ہوم آفس کو اپنے خلاف ہونیوالے پراپیگنڈہ سے آگاہ کیا۔