سعودی عرب اور ملائیشیا کے بعد اب عمران خان کا بھارت کی جیلوں میں موجود پاکستانیوں کو رہا کروانے کا فیصلہ

سعودی عرب اور ملائیشیا کے بعد اب عمران خان کا بھارت کی جیلوں میں موجود ...
سعودی عرب اور ملائیشیا کے بعد اب عمران خان کا بھارت کی جیلوں میں موجود پاکستانیوں کو رہا کروانے کا فیصلہ

  


اسلام آباد  (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب اور ملائیشیا کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے بعد اب انڈین جیلوں میں قید پاکستانیوں کو رہا کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس سلسلے میںوزارت خارجہ نے ملک بھر کی جیلوں میں قید انڈین قیدیوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں، پاکستانی اور بھارتی قیدیوں کا تبادلہ کیا جائے گا۔

دنیانیوز کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے بھجوائے گئے مراسلہ میں چاروں صوبوں کے آئی جیز جیل خانہ جات سے تفصیلات جلد فراہم کرنے کا کہا گیا ہے،صوبوں کے علاوہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے بھی انڈین قیدیوں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔وزارت خارجہ کی جانب سے انڈین قیدیوں کی تفصیلات کی صاف فوٹو کاپی اکیس جون سے پہلے بھجوانی ہوں گی۔

پاکستان اور انڈین قیدیوں کے تبادلوں کے حوالے سے یکم جولائی کو وزارت خارجہ کے دفتر میں اعلی سطح میٹنگ ہوگی اور ا س سلسلے میںوزارت خارجہ نے تمام انڈین قیدیوں کا مکمل ڈیٹا، کیسز اور سزا وغیرہ کی مکمل تفصیلات طلب کی ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی