امکانی بارشوں اور سیلاب کا سامنا کرنے کے لیے ہنگامی طور پر پلان تیار کیا جائے ، ڈپٹی کمشنر عمر کوٹ ندیم الرحمان میمن

امکانی بارشوں اور سیلاب کا سامنا کرنے کے لیے ہنگامی طور پر پلان تیار کیا ...
 امکانی بارشوں اور سیلاب کا سامنا کرنے کے لیے ہنگامی طور پر پلان تیار کیا جائے ، ڈپٹی کمشنر عمر کوٹ ندیم الرحمان میمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکو ٹ ( سید ریحان شبیر  ) امکانی بارشوں اور سیلاب کا سامنا کرنے کے لیے ہنگامی طور پر پلان تیار کیا جائے اور مون سون کی ممکنہ بارشوں کے حوالے سے ضلع عمرکوٹ کے چاروں تعلقوں اور ڈپٹی کمشنر آفیس میں ہنگامی مراکز قائم کئے جائیں اور بارشوں سے قبل نگرانی (مانیٹرنگ سسٹم) کو مزید فعال بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کئے جائیں اور اس سلسلے میں کسی بھی کوتائی اور غفلت کو برداہشت نہیں کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے مون سون کی ممکنہ بارشوں، سیلاب کو منہ دینے اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آنے والی بارشوں کے حوالے سے موثر حکمت عملی مرتب کی جائے تاکہ امکانی سیلاب اور ممکنہ بارشوں میں کم سے کم نقصانات ہو، انہوں نے چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پانی کی گذرگاہوں، نہروں اور شاخوں پر فوری طور پر قبضوں کو ختم کروا کر پانی کی بحالی کو یقینی بنایا جائے تاکہ برسات کا پانی آسانی سے نکال ہو سکے۔

اس موقع پر انہوں نے مونسپل کمیٹی اور تمام ٹاؤن کمیٹیز کے نمائندوں کو ہدایت کی کہ آپ آب نکاسی کے سسٹم کو جلد بہتر بنانے کے لیے نالیوں پر سے قبضے ختم کروا کر ان کی صفائی کروائی جائے اور جرنیٹر، پمپنگ مشین، فائر برگیڈ اور دیگر گاڑیوں کو تیار حالت میں رکھیں اور اگر اس سلسلے میں کوئی مشکلات ہو تو مجھ کو رپورٹ دیں، انہوں نے کہا کہ تمام مونسپل کے ملازمین کی چھٹیاں ایمرجنسی کی صورت میں منسوخ کی جائے اور اپنا کانٹیجنسی پلان تیارکرکے ڈپٹی کمشنر آفیس ارسال کریں، ڈپٹی کمشنر نے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک کو ہدایت کی کہ بارشوں کی صورتحال میں مال مویشیوں کے تحفظ اور ان کی ویکسین کے لیے بھی خصوصی انتظامات کئے جائیں، انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفر کو ہدایت کی کہ وہ تمام این جی اوز سے مل کر ممکنہ بارشوں اور سیلاب کو منہ دینے کے لیے ایک واضع حکمت عملی طے کرکے متاثرین کے لیے رلیف کیمپس اور دیگر سہولیات دینے کے لیے ایک مکمل پلان تیار کریں۔

اس موقع پر انہوں نے ضلع ہیلتھ آفیسر کو ہدایت دی کہ صحت کے حوالے سے خصوصی اقدامات اور ادویات کی وافر مقدار میں چاروں تعلقوں میں بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے خاص کرکے بارش کے متاثرہ علائقوں میں سانپ، کتے کے کاٹنے کی ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنائیں،اجلاس میں موجود سول سوسائٹی اور این جی اوز کے نمائندوں نے بھی ممکنہ بارشوں کے حوالے سے اپنی تجاویزات بھی پیش کیں، اس موقع  پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وں حق نواز شر، چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز اور ضلع کے مختلف سرکاری آفیسران اور این جی او ز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔