اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی گاڑی کے نیچے آکر لیگی کارکن شدیدزخمی

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی گاڑی کے نیچے آکر لیگی کارکن شدیدزخمی
اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی گاڑی کے نیچے آکر لیگی کارکن شدیدزخمی

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی گاڑی کے نیچے آکر لیگی کارکن زخمی ہو گیا جس کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اپنے بھائی میاں نوازشریف سے ملاقات کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچے تو یہاں کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی،سابق وزیراعظم نوازشریف سے گوجرانوالہ سے اظہار یکجہتی کیلئے آیا ہوالیگی کارکن راشد پارٹی صدرشہبازشریف کی جھلک دیکھنے کیلئے آگے بڑھا تو شہباز شریف کی گاڑی اس کے پاﺅںپر چڑھ گئی ،جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا، ن لیگ کے کارکن زخمی ساتھی اٹھا کر ہسپتال چلے گئے جبکہ میاں شہباز شریف اپنے بھائی سے ملاقات کیلئے کوٹ لکھپت کے اندر چلے گئے ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور